Live Updates

پاکستانی قوم کو اپنی سپاہ پر فخر ہے جنھوں نے دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر ایسا مارا ، مہرالنساء

پاکستان اور کشمیر کے عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی ․

پیر 12 مئی 2025 18:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل سابق قائمقام صدر ،سابق ڈپٹی سپیکر مہرالنساء نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے نام پر پاکستان اور کشمیر میں میزائل مارنے والوں کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے اوقات یاد دلا دی مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکر محترمہ مہر النساء نے گزشتہ روز یہاں خبار نویسوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی سپاہ پر فخر ہے جنھوں نے دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر ایسا مارا کہ اسے دن میں تارے اور اپنی شکست یقینی نظر آ گئی محترمہ مہر النساء نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں مہرالنسا کہا کہ قوم کو اپنے شاہینوں پر ناز ہے جنھوں نے جوکہا وہ کر دکھایا دشمن کے نہ صرف جہاز گرائے بلکہ کئی اڈے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اسلحہ کے ذخیرے تباہ کیے مہر النساء نے کہا کہ قوم کا فتح کا جشن منانا عسکری ادارے کی کارکردگی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل نے ملک وقوم کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ثابت کردیا کہ جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، آج پوری دنیا پاکستان کی حکمت عملی اورصلاحیت کی تعریف کررہی ہے۔ پاکستان نے رافیل طیارے گراکر بھارت کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان نے ثابت کیا کہ شاہینوں کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، ایل اوسی پر ہماری افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا اورڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوئے، پاکستانی افواج نی70سیزائد بھارتی ڈرونز گرائے، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر3میزائل چھوڑے، پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے ہوائی اڈوں،فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا ایک تھیٹر بنا ہوا تھا، بھارتی میڈیا نے فلموں اور ڈراموں سے زیادہ جھوٹ بولا، حقیقت پتہ چلنے پر بھارت کے پلے خود کچھ نہیں رہا تھا،آج مسئلے جنگ وجدل سے نہیں بات چیت سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات