Live Updates

نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا 26 واں روز، مال مویشیوں سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

اپریل سے فنکشنل مویشی دوست منڈی بیوپاریوں اور شہریوں کی پہلی ترجیح بن گئی، فی جانور 30 لیٹر پانی مفت، پارکنگ فیس آدھی، 24 گھنٹے ہیوی جنریٹر کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری ہے

پیر 12 مئی 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 2025 کا 26 واں روز، گیارہ سو ایکڑ رقبے پر قائم مویشی منڈی میں قربانی کے ہزاروں جانوروں نے میلہ کا سماں پیدا کردیا۔ سندھ، پنجاب، کشمیر کے پی کے اور جنرل بلاکس اوپن کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب، خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سے بیل،بچھڑے، بچھیا،اونٹ ور بکروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سبی ، ساہیوال،چولستانی،آسٹریلئن،سندھی نسل کی گائے،بیل، بچھڑے اور بچھیا مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں، خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ، ٹاپری،سندھی اور کاموری نسل کے بکروں کی ڈیمانڈ زیادہ یے، جبکہ وی وی آئی پی،وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں بھاری،بھرکم جانوروں نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادی ہیں، شہر میں کھابوں کے حوالے سے مشہور فوڈ چین ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے فوڈ اسٹریٹ کی زینت بنی ہوئی ہے، مارشلینگ ایریا میں ییوی ٹریلرز اور ٹرکوں پر لدے مال مویشیوں کی آمد کا سلسلہ دن رات جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا یے کہ مویشی دوست منڈی میں بیوپاریوں کو پہلے سے زیادہ سہولیات موجود ہیں،روزانہ فی جانور 30 لیٹر پانی فری،پارکنگ فیس آدھی کی جاچکی ہے،شہاب علی کا کہنا تھا کہ مارشلینگ ایریا اور ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے بیوپاری اور شہریوں کے لیے اے ٹی ایم موبائل کی سہولت موجود ہے،کراچی والے پر امن ماحول میں رات بھر قربانی کے جانوروں سے اٹھکیلیاں اور فوڈ اسٹریٹ انجوائے کر رہے ہیں، مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ عید الضحی تک جاری رہے گا،سوشل میڈیا پر مویشی منڈی پارکنگ کی ایریا کی وائرل وڈیو سے متلعق ٹھیکدار عدنان کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹری گیٹ پر پاسسز کی جانچ پڑتال کے والینٹرز تعینات کیے ہیں کچھ لوگ بلاوجہ اپنا موبائیل نکال کر والینٹرز کی وڈیوز بنانا شروع کردیتے ہیں اور ہماریورکرز سے تلخ کلامی کرتے ہیں ہم نے اس بار گاڑیوں کے انٹری کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کارڈسسٹم کو کپیوٹرائزڈ کردیا ہے جس سے جعلی اور اصل کارڈ کی تصدیق ہوجاتی ہے ہمارے والینٹیرز نے کئی جعلی پارکنگ کارڈ پکڑے بھی ہیں مویشی منڈی آنے والے شہری اپنے ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پارکنگ کی کارڈ دکھاکر مویشی منڈی آرہے ہیں ،ٹھیکیدار عدنان کا کہناتھا کہ کچھ شرپسند عناصر اپنے مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر من گھڑت وڈیوز رکھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ اس شہر کے ہی نہیں اس غریب بیوپاری کے بھی دشمن ہیں جو اپنا مال مویشی لے کر شہریوں کی نصرت کے لیے آیا اور وہ چاہتا ہے کہ کراچی کے ہرشہری کو قربانی کے لیے اچھے سے اچھا جانور اس کی دہلیز پر میسر ہو

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات