Live Updates

پائیدار ترقی اور معاشی استحکام مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط اور فعال بنا کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، مقررین کا ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب

پیر 12 مئی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سماجی و قانونی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی اور معاشی استحکام مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط اور فعال بنا کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام معروف قانون دان بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی تصنیف ”مقامی حکومت: جمہوری نظام کی بنیاد“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس علمی و فکری نشست میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر اس امر پر زور دیا کہ بااختیار اور موثر مقامی حکومتوں کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی اور معاشی استحکام صرف اسی وقت ممکن ہے جب مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط اور فعال ہو۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی اور مصنف بیرسٹر نسیم احمد باجوہ نے کہا کہ یورپ کی ترقی کوئی معجزہ نہیں بلکہ مقامی حکومتوں کی طاقت کا ثمر ہے۔معروف ترقی پسند شاعرہ اور استاد پروفیسر ڈاکٹر حمیرہ اشفاق نے کہا کہ ترقی، شمولیت اور تنازعات کے حل کے لئے مقامی قیادت کی شمولیت ناگزیر ہے۔سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور یو این ایڈز کے قومی رابطہ کار سید کلیم امام نے اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

سابق بیوروکریٹ مظفر محمود قریشی نے کتاب کے انداز بیان اور جامع تجزیے کو سراہا۔ انہوں نے محلہ کمیٹیوں جیسے شہری ڈھانچوں کے زوال پر افسوس کا اظہار کیا ۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انڈونیشیا کا مقامی حکومت کا ماڈل نہایت موثر ہے جو پاکستان کے 1959ء کے بنیادی جمہوریت کے نظام سے متاثر ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات