پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

پیر 12 مئی 2025 19:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ملک پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروببو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔