پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،دونوں ممالک کے درمیان کل تجارتی حجم 7.3ارب ڈالر

پیر 12 مئی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں،دونوں ملکوں کے درمیان کل تجارتی حجم 7.3ارب ڈالرہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت تجارت کی جانب سے قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں دی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان جولائی تا مارچ 2024/25 تجارتی حجم 5.53ارب ڈالررہا۔ پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 4ارب34 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 1ارب 19 کروڑ ڈالر رہیں۔پاکستان کی برآمدات میں 3.15ارب ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ وزیر اعظم نے امریکہ کی طرف سے حالیہ ٹیرف کے معاملے پر تکنیکی وفد تشکیل دیا ہے،امریکہ کی طرف سے ٹیرف کم ہوتو خاطر خواہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔