Live Updates

ج*امریکی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

پاکستان،بھارت دو طرفہ رابطے جاری رکھیں، امریکا براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے‘روبیو

پیر 12 مئی 2025 20:40

k واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان بھارت دو طرفہ رابطے جاری رکھیں، امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان رابطے بہتر بنانے کے یے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات