Live Updates

پاکستان اور بھارت پر دبائو ڈال کر جوہری تصادم کو روکا، ڈونلڈ ٹرمپ

دونوں ممالک کو کہا جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، امریکی صدر

پیر 12 مئی 2025 20:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر دبائو ڈال کر دونوں ممالک کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ تجارت کی وجہ سے بند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا تجارت کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے۔ امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ہی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات