کراچی کی سڑکوں پر پشتونوں نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے خون بہایا گیا ، زمرک خان اچکزئی

پیر 12 مئی 2025 21:00

گ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر پشتونوں نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے خون بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا بلکہ وہ ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت بن چکا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جس روز انسانی جان کی حرمت پامال اور جمہوری اقدار کو دن دہاڑے روندا گیا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پشتون عوام، وکلا، سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی نے آئین کی سربلندی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، درجنوں بے گناہ شہریوں کو بے رحمی سے شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا صرف اس لیے کہ وہ جمہوریت، آئین اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ نے کہ اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو ہمیں ایسے المناک سانحات کو دہرانے سے روکنا ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی پشتون شہدا کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس جدوجہد کا حصہ رہے گی۔

زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ ہم سانحہ 12 مئی کے شہدا کو نہیں بھولے، نہ ہی قوم نے فراموش کیا ہے اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اس المناک دن کے مجرموں کی ہمیشہ مذمت کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ آمریت اور تشدد کا سامنا کیا ہے اور قربانیوں کی طویل تاریخ اس کی گواہ ہے، آج کا دن ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔