Live Updates

ٹ*عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتھا، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل

پیر 12 مئی 2025 21:00

ض*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آج منگل کو ملاقات کرنے والے رہنماں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6 رہنما شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتھا، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کے مطابق تمام پارٹی رہنما اور وکلا ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات