لاہور پولیس کاکریک ڈائون، بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد uکاہنہ سے ڈکیت گروہ، کرول گھاٹی سے موبائل سنیچر گروہ گرفتار wاسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ میں ملوث داتا دربار سے گرفتار

پیر 12 مئی 2025 21:00

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہر لاہورکو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ کریک ڈائون کے دوران پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے دوران چیکنگ 02 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ گرفتار منشیات فروشوں میں نواب عرف نوابی اور فیصل عرف باؤشامل ہیں۔

ملزمان سے 1320 گرام آئس برآمدکی گئی۔گرفتارملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے بھی دوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش حسین ندیم کو گرفتارکر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم نے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں، کالجز، ہوسٹلز کے اطراف میں بیچنے کا اعتراف کیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ اسی طرح شاہدرہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش آکاش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے کھلی اور بوتلوں میں پیک زہریلی شراب برآمد کی گئی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ملزم خفیہ طور پر لاہور کے مختلف مقامات پر شراب سپلائی کرتاتھا۔ چوکی ہلوکی پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر خیابان امین اور کاچھا پھاٹک سے منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں جنید اور معاذ شامل ہیں۔ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جیند سے 1 کلو 600 گرام چرس جبکہ معاذ سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کی گئی ۔ ساندہ کے علاقے میں بھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شبلی ٹائون سے منشیات فروش گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 02 کلو چرس اور آدھا کلو افیون برآمدکی گئی۔

گرفتارملزم لاہور کے مختلف علاقہ جات میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ دوسری جانب کاہنہ پولیس نے 2 رکنی شاہدو ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔ گروہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے پاڑویں سے حراست میں لیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں جاوید اور شاہد شامل ہیں۔ ملزمان رات گئے شہری کی ریکی کرتے موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے ۔ گروہ کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، پستول و گولیاں برآمدکی گئیں۔

ڈولفن سکواڈ نے بھی کرول گھاٹی سے موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں آصف اور امین شامل ہیں۔ ملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے۔شہری نے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن کو سنیچنگ کی واردات بارے آگاہ کیاتو ڈولفن جوانوں نے فی الفور تعاقب کے بعد ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گیئے 3موبائل فونز اور32 ہزار نقدی برآمدکی گئی۔

ملزمان کوقانونی کارروائی کیلئے تھانہ گجر پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ باٹا پور پولیس نے کیٹیگری اے کا لسٹڈ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی۔ اشتہاری ملزم مشتاق قتل کے مقدمہ میں عرصہ 01 سال سے باٹا پور پولیس کو مطلوب تھا۔ داتا دربار اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

گرفتارملزم نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔ داتا دربار پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ساندہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 05 سٹے بازوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ساندہ کی ٹی نمبر 5 سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتارملزمان میںآصف، ندیم، نصیر، اشرف اور ارشدشامل ہیں جو لڈو دانے پر جواء کھیل رہے تھے۔ ملزمان سے لڈو کے دانے ،ڈبی اور جوئے پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔