Live Updates

بھارتی جاریت کا منہ توڑ جواب دےکر ہماری افواج نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور

منگل 13 مئی 2025 14:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ہری پور چیمبر آف کامرس آفس میں فوج سے اظہار یکجہتی کےلئےتقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے موثر اور کامیاب آپریشن ”بنیان مرصوص“ پر خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس نے کہا کہ بھارتی جاریت کا منہ توڑ جواب دےکر ہماری فوج نے پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہیں اپنی فوج پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی دشمن کی ناپاک کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

اظہار یکجہتی کےلئے منعقدہ تقریر سے صدر چیمبر آف کامرس شہباز محمود، سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر ڈاکٹر امجد قریشی، سابق صدر حاجی فخر عالم، ایگزیکٹو رکن مفتی حفیظ الرحمن اور ملک عمیر خالد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے بعدایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات