اترپردیش ، پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مسلم نوجوان گرفتار

منگل 13 مئی 2025 14:54

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سنبل کے رہائشی27سالہ مسلم نوجوان جماعت علی کی اپنے فیس بک پیج پر پاکستان کی حمایت میں ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔جماعت علی نے فیس بک پر پاکستانی فضائیہ کی طرف سے بھارتی رافیل طیارے کو مار گرانے کے دعویٰ سے متعلق ویڈیوپوسٹ کی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت علی نے پاکستان کی حمایت میں مزید پوسٹیں اور ویڈیوزبھی فیس بک پر شیئر اورلائیک کی ہیں۔