Live Updates

پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا

منگل 13 مئی 2025 14:59

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ہم کمزور نہیں صرف امن کےلئے خاموش تھے دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے ایسی ضرب لگائی کہ ہندؤ بنیاء تاحیات یاد رکھے گا۔ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا اس کا ہر سپاہی سرحدوں کی حفاظت کےلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلح افواج کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں،حمزہ جٹ، فیاض بٹ، نعیم اسلم کپور،نعیم سرور بسرا،اسحاق مغل،مرزا محمد الیاس بیگ،رضوان گل، میاں سبحان،میاں محمد یامین سمیت دیگر نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج پاکستان کا مقام پاک فوج کی وجہ سے دنیا بھر میں جس طرح بلند کیا ہے اس پر پوری قوم شکرانے کے نفل ادا کرے اور پاکستانی قوم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر ہے اور وطن عزیز کے دفاع کےلئے متحد ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ بھی پاکستانی قوم مزید متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرےگی اور اگر مودی سرکار نے اب کسی قسم کی جارحیت کی تو اس سے کئی گنا بڑا جواب دیا جائےگا، ریلی کے شرکاکینٹ پہنچے جہاں مٹھائیاں تقسیم کرنے کےساتھ ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ ریلی کے شرکاملی نغموں پر قوم کا جذبہ بڑھاتے رہے۔ آخر میں عبدالرزاق ڈھلوں نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات