Live Updates

دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے، حنا ربانی کھر

مودی فیصلہ کرتے ہیں کشمیر بھارت کا حصہ ہے تو کیا ہم یہ بات سر جھکا کر مان لیں پاکستان کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے،رکن قومی اسمبلی

منگل 13 مئی 2025 21:26

دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ دنیا میں غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس غلط فہمی کو پاکستان نے نہیں، خود بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے توڑا۔

(جاری ہے)

حنا ربانی کھر نے کہاکہ ثابت ہوگیا ہے یہاں کوئی ملک دشمن نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی منانا کہ ہم نے بھارت کو کتنے برے طریقے سے ہرایا خوشی کی بات نہیں ہے، دو نیوکلیئر ریاستیں ایک دوسرے کے سامنے آئیں۔انہوںنے کہاکہ مودی فیصلہ کرتے ہیں کشمیر بھارت کا حصہ ہے تو کیا ہم یہ بات سر جھکا کر مان لیں پاکستان کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات