پاکستانی امریکن بزنس چیمبرآف کامرس کے صدرنویدانورکی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے پر عسکری و سیاسی قیادت کو مبارک

منگل 13 مئی 2025 19:35

ْشکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستانی امریکن بزنس چیمبرآف کامرس کے صدرنویدانورنے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے اورجنگی تاریخ میںایک نیاباب رقم کرنے پرحکومت ،افواج پاکستان اورتمام سیاسی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔اپنے ایک بیان میںنویدانورنے کہاکہ جس اندازمیںبھارتی حملوںکا جواب دیاہے پوری قوم کاسرفخرسے بلندکردیا،تاریخی فتحپر حکومتِ پاکستان، پاک فوج اور تمام سیاسی قیادت کو جراتمندانہ جواب پرمبارکبادپیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کے پاوںاکھڑچکے ہیںاور وہ اب پاکستان کے خلاف جارحیت سے پہلی100بارسوچے گا،انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان خصوصاپاک فضائیہ کی صلاحیتوں اور مہارت کا دنیااعتراف کررہی ہے ،دنیامیںپاکستان کے وقاربلندہواہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنی افواج پر فخراورنازکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستان کے تمام دشمنوں کے لیے ایک واضح اور طاقتور پیغام قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کے وجود کو ختم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہاکہہم سمندر پار پاکستانی اس لمحے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ہم ایک پرامن قوم ہیں اور ہمارا جواب اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں کوئی شہری نقصان نہیں ہوا۔نویدانورنے کہاکہ ملکی معیشت میںبیرون ملک پاکستانیوںکااہم کردارہیاوران کی طرف سے بھجوائی جانے والی ریکارڈترسیلات موجودہ حکومت کی پالیسیوںپر بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہرہے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی معاشی ترقی میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔