ًمظلوم اور معصوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت عالمی ضمیر کیلئے چیلنج ہی: مجلس احرار اسلام

منگل 13 مئی 2025 20:05

u لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیلی جارحیت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب امیر میاں محمد اویس، صدر لاہور حاجی ایوب میر، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے کہا کہ مظلوم اور معصوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہے۔ قائدین احرار نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد افواج اسلام کو میدان میں اترنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ہمارے حکمران فلسطین کے معاملہ میں پاکستانی عوام کی نمائندگی سنجیدہ ہو کر کریں۔