
)خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس
)صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ ، پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا
منگل 13 مئی 2025 20:40
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران تمام اداروں نے انتہائی دلیری اور حوصلے سے فرائض سر انجام دیئے ہیں۔ اس کرائسز نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ سچے جذبے ہی انسان کو کامیاب بناتے ہیں۔ پاکستان اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہنے والا ملک ہے۔ الحمدللہ پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے۔ صوبائی وزرائے صحت نے کہاکہ مئی کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اس لئے ہمیں ڈینگی کے حوالہ سے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ حالیہ کشیدگی میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف اور فارماسسٹ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ دونوں وزراء صحت نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط روابط یقینی بنانے پر زوردیا۔ انسداد ڈینگی کے لئے لاجیسٹک سپورٹ اور ٹریننگز کروائی جائیں۔ ڈینگی کی افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہائی رسک علاقوں میں ایچ آر سے متعلقہ مسائل، جیو ٹیگنگ اور ڈیش بورڈ کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ ٹیکنیکل ایشوز ٹیکنیکل گروپ کی میٹنگ میں طے کئے جائیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
فنگر پرنٹ کی جگہ اب زبان پرنٹ، شناخت کے نظام میں نئی انقلابی پیشرفت سامنے آگئی
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.