Live Updates

سندورآپریشن کو بنیان المرصوص آپریشن نے ناکام بناکر عالم اسلام کاسرفخر سے بلند کیا،میاں غلام جیلانی

بدھ 14 مئی 2025 16:16

شارد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پیر طریقت رہبر شریعت آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف میاںغلام جیلانی ؒنے کہا کہ سندورآپریشن کو بنیان المرصوص آپریشن نے ناکام بناکر عالم اسلام کاسرفخر سے بلند کیا۔پاکستان کی شاندار نصرت پراللہ رب العزت کاشکراور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سپہ سالار جمہوریہ پاکستان مرحبا مرحبا،جنرل عاصم منیر اسلام کے مجاہد قراردیئے گئے ہیں۔

مسئلہ کشمیرکواجاگر کرنے پر سبھی گلدستوں پاک فوج، سیاستدانوں اور میڈیا کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان آبادی اور جسامت میں ہندوستان سے چھوٹا مگر تقوی کی بنیاد پر نمبر ون ملک ہے۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والا ملک پاکستان کی اللہ حفاظت فرمائے۔ا فوا ج پاکستان کے شانہ بشانہ پاکستانی وکشمیری عوام سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی سرحدوں پر کھڑی فوج کو بہترین مقابلہ پر سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک کے حوصلے بلند ہیں برگیڈئیر کیل اور کمانڈنگ آفیسر شاردا کی عوام اور وطن کے دفاع کے لیے اقدامات کو بھی سراہاتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی وکشمیری میڈیا کے جنگی کردار کو بھی سراہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ہندوستان کو جنگ میںدھکیل دیا تھا بیوقوف فرم مودی میڈیا ہندوستان کے ڈیڑھ ارب انسانیت کی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام خودساختہ واقعہ پاکستان کے زمہ لگا کر ایشیاء میں جنگی محاز کھول دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان وآزاد کشمیر کے عوام پر بلااشتعال فائرننگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر وپاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر جس طرح شہداء کو فوری معاوضہ دیا اس طرح تباہ وجزوی مکانوں،مال مویشی کا معاوضہ شہریوں۔کو دیاجاے تاکہ متاثرین کی زخموں پر مرہم رکھاجاسکے انہوں نے کہا کہ وزراء حکومت اور جملہ ایم ایل اے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی داد رسی کے لیے حلقہ جات کا رخ کریں۔انہوں نے پاکستان وآزاد کشمیر کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں//
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات