
پاکستانی سفیر کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات،پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو
پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے،سفیر پاکستان رضوان شیخ کی بات چیت
بدھ 14 مئی 2025 17:05

(جاری ہے)
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کیا ، ان تعلقات کا آغاز امریکی صدر ٹرومین کی طرف سے 15 اگست 1947 کو بانی پاکستان کو لکھے گئے خط سے ہوا تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔
سفیر پاکستان نے نے پاکستان کے جغرافیائی اور تذویراتی محل وقوع کے باعث اہمیت اور دنیا کی پانچویں سب سے بڑی آبادی کے طور پر ملک کی حیثیت سے کو اجاگر کیا۔امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے گذشتہ سات دہائیوں میں پاکستان امریکہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تعلقات کی مختلف جہتوں جن میں دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر پاکستان کے کردار کا حوالہ دیا۔ اس ضمن میں انہوں نے 2022 کے سیلابوں کو بھی ذکر کیا جس کی وجہ سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا۔اقتصادی تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اہم معدنیات اور زراعت میں تعاون کے شعبہ جات میں ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی صلاحیت موجود ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے بروقت امریکی مداخلت کو سراہا جس کے نتیجے میں کشیدگی میں کمی آئی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ جنگ بندی نازک ہے اور جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے، امریکہ سمیت، بین الاقوامی برادری کی مسلسل مشغولیت پر زور دیا۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یکطرفہ اقدامات کے خلاف انتباہ دیا جس سے علاقائی استحکام اور غذائی تحفظ کو خطرہ ہو۔سفیر پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تذویراتی پارٹنرشپ کی وکالت کی جس کی بنیاد باہمی مفادات اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار ہے۔ انہوں نے پاکستان کی نوجوان آبادی اور انکی تکنیکی صلاحیت کو مستقبل کے تعاون کے کلیدی اثاثوں کے طور پر اجاگر کیا۔انٹرایکٹیو سیشن کے دوران شرکاء نے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے حوالے سے سفیر پاکستان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مزید اہم خبریں
-
بجلی صارفین کو 3 روپے فی یونٹ کمی کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا
-
عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا عہدہ رکھنے کی اجازت دے دی
-
پاکستان: سمگلنگ کے خلاف حکومتی اداروں کی جدید خطوط پر استواری ضروری
-
مسٹرمودی! پاکستان امن چاہتا ہے، اگر دوبارہ ایسی حرکت کی تو منہ کی کھاؤ گے
-
مودی حکومت پاکستان کیخلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے
-
سوڈان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
جرمن چانسلر کا اپنی فوج کو ’یورپ کی مضبوط ترین روایتی فوج‘ بنانے کا عزم
-
میری پہلی ترجیح تحریک اور پارٹی کی تنظیمِ نو ہے
-
پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا
-
میں خود گواہ ہوں کہ آرمی چیف نے بڑی دلیری اور دانشمندی سے جنگ کی منصوبہ بندی کی
-
جس دن میرے مقدمات میرٹ پر سنے گئے سب کا خاتمہ ہو جائے گا
-
جرمنی: تخریب کاری کی منصوبہ بندی، تین یوکرینی مشتبہ افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.