منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی

درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں، درخواست گزارکو ان جھوٹے الزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا، وکیل کا موقف ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 17:10

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویزالٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں، سپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گزارکو ان جھوٹے الزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا۔

پراسیکیوشن نے غیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہے لہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کے تقاضوں کے تحت بری کرے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔خصوصی عدالت میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس کی سماعت ہوئی تھی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ انہوں نے عدالت میں حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بہو زہرا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے جبکہ مونس الٰہی کو اشتہاری اور انٹرپول سے رابطے کا حکم دے رکھا تھا۔قبل ازیں لاہور کی احتساب عدالت نے گجرات کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری 2025 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔