
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، خواجہ محمد آصف
بدھ 14 مئی 2025 17:07

(جاری ہے)
ان زخمی جوانوں کی ہمتیں جوان ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم صحت یاب ہوکر دوبارہ اسی پوسٹ میں پر جاکر اسی بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں گے ،ہمارے فوجی جوان اور افسر ان ہماری آزادی کی ضمانت ہیں ،ہماری سرزمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں، یہ ایک قوم کی عزت اور آبرو کے محافظ ہیں، پاکستان کی آنے والی نسلیں ان کا احسان نہیں بھول سکتیں ۔
ان جوانوں کی بدولت اللہ تعالی نے 78 سال میں پہلی دفعہ پاکستان کو ایک مکمل اورفیصلہ کن فتح عطا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی کمانڈ بابرکت لوگ کر رہے ہیں جب ہماری تینوں افواج کے سپہ سالار کی ہمتیں جوان ہوں اوران کا وطن کے ساتھ عہد لازوال ہو تو ان کی کمانڈ میں لڑنے والے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی زمین کے چپہ چپہ کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا میں عینی شاہدہوں اس رات ایمان افروز لمحات تھے ، ایمان تازہ ہوگیا اور مجھے اس چیزکا یقین ہے کہ اگر پھر بھارت نے ایسی کوئی جارحیت کی تو اس سے بھی زیادہ ذلیل و خوار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جتنے بھی جوان یہاں یا دوسرے ہسپتالوں میں زخمی ہیں اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ان بہادر فوجی جوانوں کو چاہے وہ سیالکوٹ میں یا کسی اور محاذ پر ہیں انہیں یہ احساس ہونا چاہیے یہ قوم ان کی ممنون ہے۔وزیر دفاع کہنا تھا کہ حملے سے قبل سپہ سالار نے خود فجر کی نماز کی امامت کروائی، جو کہ ایک روحانی اور جذبے سے بھرپور لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور ہم اپنے بہادر سپاہیوں کے ممنون ہیں۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت کی۔ ان کے ہمراہ جی او سی 15 ڈویژن میجر جنرل عمران خان بابر بھی موجود تھے۔وزیر دفاع کو زیر علاج زخمیوں کی صحت اور علاج کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.