Live Updates

پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مئی کو جواب طلب کر لیا

بدھ 14 مئی 2025 17:03

پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی ،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے، درخواست گزار سمیت دیگر کے خلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارکو ان جھونے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پراسیکیوشن نے غیر مصدقہ دستاویزات پر انحصار کیا ہے لہٰذا عدالت چودھری پرویز الٰہی کو انصاف کے تقاضوں کے تحت بری کرے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مئی کو جواب طلب کر لیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات