Live Updates

ضلع نصیرآباد کے یونین کونسل کے انتخابات، نور جان جتک بلامقابلہ چیئر مین منتخب

بدھ 14 مئی 2025 21:03

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) ضلع نصیرآباد کے یونین کونسل میرواہ 29 کے الیکشن میں نور محمد جتک چیئرمین اوربخت بانو عمرانی بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق یوسی چیئرمین کے لئے نور محمد جتک اور وائس چیئرمین کے لئے بخت بانو عمرانی نے کاغزات نامزدگی فارم جمع کرائے، مقررہ ٹائم تک کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغزات نامزدگی فارم جمع نہ کرانے کے باعث نور محمد جتک کو بلا مقابلہ یوسی چیئرمین اور محترمہ بخت بانو کو بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ اسی یوسی کے چیئرمین منصب علی عمرانی،وائس چیئرمین اکبر علی جتک کے خلاف کونسلران نے عدم اعتماد کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

علاؤہ ازیں، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر قائد نصیر آباد مولانا عبداللہ جتک نے وفد کے ہمراہ نو منتخب چیئرمین نور جان جتک اور وائس چیئرمین محترمہ بخت بانو کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

وفد میں جمعیت علماء اسلام یونٹ نواباد کے امیر مولوی عبد الجلیل جتک ،چیئرمین شہری اتحاد حافظ سعید احمد بنگلزئی ،یوسی 29 کے کونسلران عبد المجید جتک،میر امام دین عمرانی،نوراحمد پرکانی،گل حسن عمرانی،محمد دین عمرانی،جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ الٰہی بخش جتک ،مفتی حفیظ الرحمن جتک،جےیوآئی یونٹ نواباد کے نائب امیر میر امام الدین عمرانی اور میر محمد حیات جتک سمیت مقامی معززین و دیگر احباب شامل تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات