Live Updates

ثنا نواز کو فنکاروں کو سرحدوں سے آزاد کہنا مہنگا پڑگیا

بدھ 14 مئی 2025 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور فٹنس فریک ثنا نواز کوحالیہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے اور پھر اپنے جاری بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکانٹوس بند کرنے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی شناخت مٹانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

جنگی جنون کی شدت میں بھارتی حکومت نے فن کے میدان کو بھی نہیں بخشا، جس کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ثنا نواز، جنہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا تھا اور سنی دیول کے ساتھ فلم قافلہ میں اہم کردار ادا کیا تھا، حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا شکار ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں، ان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ محبت پھیلاتے ہیں۔

ثنا نواز نے اس بات کا اظہار کیا کہ فنکاروں کو اس معاملے پر بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور خاموش رہنے پر بھی۔ ان کا کام لڑنا یا نفرتیں پھیلانا نہیں ہے۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے ان کی رائے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت کی فوج کی جارحیت سے لوگ مر رہے ہیں، تو بھارتی فنکار اپنی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں، آپ کو بھی اپنی قوم کا ساتھ دینا چاہیے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ غلط کو غلط کہنا چاہیے، چاہے آپ فنکار ہی کیوں نہ ہوں، فنکار کا بھی تو ضمیر ہوتا ہی!دوسری جانب، ثنا نواز کی ذاتی زندگی میں بھی کافی اتار چڑھا آچکا ہے۔ انہوں نے 2008 میں فخر جعفری سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔2022 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا اور شادی کے 14 سال بعد اپنی زندگیوں میں نیا آغاز کیا۔ ثنا نواز نے طلاق کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ فخر نہیں رہیں، اور انہیں فخر ہے کہ وہ اپنے فیصلے کے بعد آزاد ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات