مسلم لیگ ن نے حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا

بدھ 14 مئی 2025 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس سے انہوں نے معذرت کر لی۔احمد میر نے نواز شریف سے کہا کہ سینیٹ کی نشست پروفیسر ساجد میر کی ذاتی نہیں بلکہ جماعت کی تھی، حافظ عبدالکریم سینیٹ نشست کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔