Live Updates

اہل غزہ کیلئے محض صدر ٹرمپ کی نیک خواہشات کافی نہیں،محفوظ النبی

غزہ میں فوری و مستقل جنگ بندی صدر ٹرمپ کی انسان دوستی کا اصل امتحان ہے،گفتگو

بدھ 14 مئی 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)غزہ فلسطین میں فوری اور مستقل جنگ بندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انسان دوستی کا اصل امتحان ہے، اہل غزہ کے لیے محض صدر ٹرمپ کی نیک خواہشات کافی نہیں ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے محفوظیہ ہاس نرسری میں سول سوسائٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سول سوسائٹی کے اراکین میں اشفاق احمد لودھی، عمران منصوری، انور عباس پاکستانی و دیگر شامل تھے محفوظ النبی خان نے کہا کہ حماس سے ناپسندیدگی فلسطینیوں کی نسل کشی کا جواز نہیں ہوسکتی اور نہ تو ان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات روکنے کا بہانہ بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ 15مئی 1948 خود ساختہ ریاست اسرائیل نے اپنے 77سالا قیام کے دوران ارض فلسطین کے حقیقی وارثوں پر نہ صرف عرصہ حیات کو تنگ کیا بلکہ انہیں انکے مادر وطن سے جبری بے دخلی جیسے انسانیت سوز مظالم ڈھائے جو تاریخ کا سیاہ باب ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے زمانے میں فلسطین ترکیہ کی سلطنت عثمانیہ کے زیر انتظام تھا جس کو سلطنت عثمانی کی شکست کے بعد انگیر سامراج نے ہتایا لیا اور اسی طرح 1967 میں عربب اسرائیل جنگ سے قبل غزہ سمیت آج کا مقبوضہ فلسطین اردن کی ہاشمی سلطنت کے پاس تھا اس صورت حال میں ترکیہ اور اردن کا اخلاقی فریضہ ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات