حویلی سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، رات ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ

جمعرات 15 مئی 2025 16:26

عباس پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)حویلی کہوٹہ سے واہ کینٹ ضلع راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر تولی پیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، رات ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔وزیر امور کشمیر کے دورہ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل واقع ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔