
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے،اقتصادی ترقی 3.6فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی پیشگوئی، حکومتی اخراجات پر سخت کنٹرول کی شرط عائد، وزارت خزانہ کی تمام وزارتوں اور محکموں کو اضافی فارم جمع کروانے کی ہدایت ، سبسڈی میں شامل ماحولیاتی عناصر کی تفصیل شامل ہوگی .رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 مئی 2025
15:04

(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر ٹیکس اہم کردار ادا کرے گا اگلے سال اخراجات 260 کھرب 570 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ 5.6 فیصد سے کم کر کے 5.1 فیصد تک لانا ہوگا جبکہ حکومت کو 20 کھرب 100 ارب روپے کا بنیادی سرپلس برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے قرض کا جی ڈی پی تناسب 77.6 فیصد سے کم ہو کر 75.6 فیصد پر لانے کا ہدف ہے. وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کو ماحولیاتی ٹیگنگ فارم سی 3 جمع کرانے کا حکم دیا ہے وفاقی بجٹ میں سبسڈیز کی ماحولیاتی درجہ بندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے پی ایس ڈی پی کے بعد سبسڈیز اور گرانٹس کو بھی ماحولیاتی اخراجات سے منسلک کیا جائے گا. ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مالی اور مانیٹری پالیسیوں پر مبنی اہم معاشی تخمینے بھی پیش کیے ہیں جن میں شرح نمو 3.6 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 7.7 فیصد رکھی گئی ہے، جو کہ موجودہ مالی سال کے 5.1 فیصد سے کہیں زیادہ ہے ان تخمینوں کی بنیاد پر رواں سال کے اندازا 12.4 ہزار ارب روپے کے مقابلے میں 1400 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا ہونے کی توقع ہے ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی ریونیو وصولی کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی محصولات کی بنیاد بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن میں زرعی آمدن پر ٹیکس کلیدی عنصر ہوگا اگلے مالی سال کے لیے مجموعی ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کا 15.2 فیصد، یعنی 19.9 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ رواں سال کے تخمینے 17.8 ہزار ارب روپے (جی ڈی پی کا 15.9 فیصد) سے زیادہ ہے. آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی کرے جو کہ اس وقت جی ڈی پی کا 21.6 فیصد ہیں، اور اگلے سال انہیں 20.3 فیصد تک محدود رکھا جائے تاہم اس کے باوجود مجموعی اخراجات 26.57 ہزار ارب روپے تک پہنچ سکتے ہیں جو کہ رواں مالی سال کے اندازا 18.9 ہزار ارب روپے سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ہدف یہ ہے کہ پاکستان آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارے کو کم کرکے 5.1 فیصد یعنی 6.67 ہزار ارب روپے تک لائے جبکہ پرائمری سرپلس کا فرق 2.1 ہزار ارب روپے برقرار رکھنا ضروری ہوگا یہ اقدام ملکی قرضوں کے بوجھ کو کم کرکے جی ڈی پی کے 77.6 فیصد سے 75.6 فیصد تک لانے میں مدد دے گا. دوسری جانب وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور محکموں کو ایک اضافی فارم سی تھری جمع کروانے کی ہدایت دی ہے جس میں سبسڈی میں شامل ماحولیاتی عناصر کی تفصیل شامل ہوگی یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کا حصہ ہے وفاقی بجٹ میں ماحولیاتی مطابقت کو تین زمروں انطباق ، تخفیف اور منتقلی میں تقسیم کیا جا رہا ہے سول حکومت اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے اخراجات کے ساتھ ساتھ گرانٹس اور سبسڈی کو بھی اب کلائمیٹ ٹیگنگ کے دائرے میں لایا جا رہا ہے تاکہ ماحول سے متعلق عوامی اخراجات کی مکمل تصویر سامنے آ سکے.

مزید اہم خبریں
-
پابندیاں اٹھانے سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سرمایہ داروں کی نظریں شام پر
-
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے
-
پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہونے کا خدشہ
-
اب عمران کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ، کیا کوئی اور ثبوت نہیں ملا؟
-
جو بھی ہماری زمین اور سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا
-
عوام کیساتھ پھر ہاتھ ہو گیا
-
پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95فیصد تک سبسڈی دینے کا اعلان
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 94 افراد ہلاک
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو 10 کے وی سولرسسٹم پر95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر90 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم سے ان کے والد راجہ اللہ دتہ کے انتقال پر تعزیت
-
نئے جدید ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہمارے خطہ میں ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.