
وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو 10 کے وی سولرسسٹم پر95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر90 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان
جمعرات 15 مئی 2025 20:20

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام آیا ہے ۔ دنیا کے بڑے اخبار آج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو 10 کے وی سولر سسٹم پر 95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اور سپرسیڈر پر سبسڈی دی گئی، زرعی مالز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ 150 ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، ساڑھے 7 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا اپنے لوگوں کے لئے روٹی آٹا سستا ر کھنا می ری ترجیح ہے ۔ کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کسان بلاخوف و خطر گندم اگائیں نقصان نہیں ہونے دوں گی ۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں کم سے بازاروں میں اشیائے خور د و نوش سستی مل رہی ہیں ۔ زراعت ملکی معیشت میں ر یڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے پنجاب میں زراعت کے شعبے میں ہم نے بہت بہتری لا ئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.