Live Updates

پوری قوم نے مسلح افواج پاکستان اور ان کی قیادت کے ساتھ مل کرنریندر مودی کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

جمعرات 15 مئی 2025 17:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم نے مسلح افواج پاکستان اور ان کی قیادت کے ساتھ مل کرنریندر مودی اور اس کی دہشت گردافواج کی جانب سے کی گئی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے،اور اللہ رب العزت نے میرے ان الفاظ کی حرمت کا پاس رکھا کہ اگر مودی بازنہ آیا تو اس کو اس کے گھردہلی سے لے کرکشمیر تک گھس کر ماریں گے،پھر دنیا نے دیکھا کہ ہمارے شاہینوں نے ان الفاظ کی حرمت کو سچائی میں تبدیل کر دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاس میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)کوٹلی شاہنواز بٹ،سیکرٹری جنرل محمد رضوان قریشی۔

(جاری ہے)

منظر بشیر قریشی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے متاثرین، شہدائے کے ورثا کے ساتھ ہیں انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں،جو مالی اور جانی نقصانات ہو چکے ہیں،ورثا کی تالیف قلب کے لئے حکومت کی جانب سے جو اقدامات معاوضہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے اٹھائے جانے مطلوب تھے معاوضہ جات کی ادائیگی اورزخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے اڑتالیس گھنٹو ں میں سارا پراسیس مکمل کر لیا،آزاد کشمیر ایل او سی پیکج ایکٹ کے تحت ادائیگیاں مکمل کر لیں، وفاقی حکومت کی جانب سے معاملات یکسو ہونے پر اضافہ جات کے چیک متعلقین تک پہنچا دئیے جائیں گے،ہمیں پوری یکجہتی سے پورے اتفاق اور اتحاد سے اپنی مسلح افوا ج اور ان کی قیادت کے ساتھ کھڑا رہنا ہے،میری ذاتی رائے میں نریندرودی جس عزیمت کا اور ذلت کا شکار ہوا ہے وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا،اگر اس نے براہ راست جنگ نہ بھی چھیڑی تو وہ اپنی پروکسی کے ذریعے پاکستان میں اس کے صوبوں اور بالخصوص آزاد کشمیرمیں حتی المقدور کوشش کرے گا آنے والے دنوں میں چیلنجز ٹف ہو سکتے ہیں،ہم سب نے ملی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار رہنا ہے،
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات