
مانچسٹر کی سابق لارڈ میئر کونسلر یاسمین ڈار چیئرپرسن انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ساتھ مسلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت
جمعرات 15 مئی 2025 17:07
(جاری ہے)
اس انتہائی اہمیت کی حامل میٹنگ میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں بیرسٹر عمران حسین، ممبر برطانوی پارلیمنٹ، برٹش فارن منسٹر برائے ساوتھ ایشیاء مسٹر ہمیش فالکونر ایم پی، مس کیتھرین ویسٹ ایم پی، لارڈ واجد خان منسٹر آف فیتھ ایند کمیونٹیز، ڈیبی ابراہمز ایم پی، لارڈ قربان حسین، بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی، محمد یاسین ایم پی، طاہر علی ایم پی، ریبیکا لانگ بیلی ایم پی، رچرڈ برگن ایم پی، ابتسام محمد ایم پی، ایان لیوری ایم پی، تان دیسی ایم پی، ریچل ہوپکنز ایم پی، اولیور ریان ایم پی اور محمد اقبال ایم پی شامل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کونسلر یاسمین ڈار نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کیا اور کہا کہ وہ قائد تحریک راجہ نجابت حسین کی سرپرستی میں انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی سلسلہ میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کر کے انہیں تحریک کے آمدہ پروگراموں، کشمیر کمیٹی کے دورہ برطانیہ اور اسی طرح آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان سے برطانیہ تشریف لانے والے وفود کے علاوہ لیبر پارٹی کے وزراء، ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے ساتھ تحریکی رابطوں کے حوالہ سے آگاہ کرتے ھوئے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران برطانیہ بھر میں تقریبات منعقد کر رھے ہیں، پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کے حق میں قراردادیں پاس کروا رھے ہیں، مختلف ٹاون ہالز میں منتخب ہونے والے نئے لارڈ میئرز، میئرز اور نومنتخب کونسلروں کو جہاں وہ مبارکبادیں پیش کر رھے ہیں وہیں وہ انہیں مسلہ کشمیر پر کام کرنے کے لئے متوجہ کر رھے ہیں۔ اس سلسلے میں مانچسٹر، بریڈفورڈ، شیفیلڈ، سٹوک آن ٹرینٹ، برمنگھم، پیٹربرا اور لندن میں مختلف تقریبات منعقد کر کے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کیا جائے گا تا کہ بھارت کی طرف سے مستقبل میں موصول ہونے والی دھمکیوں اور ممکنہ جنگ کے خطرات سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کو اپنا ہمنوا بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔ کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ انہوں نے جہاں تحریکی عہدیداروں کے حوالہ سے ڈاکٹر فیصل کو آگاہ کیا اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کر کے انہیں مسلہ کشمیر پر بریف کیا وہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ٹینشن کے بعد جس طرح مسلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ بن کر ابھرا ھے اور یہی ایک مسلہ ھے جس کی وجہ سے پاکستان بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدگی چلی آ رھی ھے جو کسی وقت بھی شدت اختیار کر لیتی ھے۔ ہم اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری خصوصا برطانوی حکومت اپنے دیرینہ تعلقات کی بناء پر پاکستان اور بھارت کو سہ فریقی مزاکرات کے زریعے مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتی ھے۔ یاسمین ڈار نے کہا کہ راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم پاکستان کے استحکام، پاکستان کی سلامتی اور آزاد خطے میں عوام کی فلاح و بہبود کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کے حصول کے لئے پرعزم ھے اور ہم اپنے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کی جدوجہد میں اپنا سفارتی کردار ادا کرتے رہیں گے اور برطانیہ کی تمام سیاسی جماعتوں میں بلا امتیاز سیاسی وابستگی مسلہ کشمیر اسی طرح پیش کرتے رہیں گے جس طرح ماضی میں کرتے رھے ہیں اور ہم برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کی حق خود ارادیت کی تحریک میں معاونت کریں اور ریاست جموں وکشمیر کے تمام علاقوں میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے میں ہماری مکمل سپورٹ کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.