
پی ایس ایل کے دوسرے سیشن بارے شہریوں اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے جامع و منظم ٹریفک پلان جاری
جمعرات 15 مئی 2025 23:15
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈ ی نے 17مئی تا 19مئی 2025ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے، پارکنگ و ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے حوالے سے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیاہے۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 365 سے زائد افسران و ملازمان سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جن میں 01 سینیئر ٹریفک آفیسر ، 08 ڈی ایس پیز ، 50 انسپکٹرز، 308 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنٹس شامل ہیں۔دوران میچز کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور پانچ مختلف جگہوں پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہے،پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کرکٹ ٹیموں کی سٹیڈیم آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ ٹرن تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائیگا جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک تین مختلف مقامات چاندنی چوک ، رحمان آباد اور 6thروڈ چوک سے براستہ سید پور روڈ اسلام آباد میں داخل ہو سکے گی جبکہ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ، دوران میچ اسٹیڈیم روڈ 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گی۔ اس دوران اسلام آباد 9th ایوینیو سے آنے والی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ سے پنڈورہ چونگی، کٹاریاں، کیرج فیکٹری،پیرودہائی موڑ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی جبکہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ براستہ 9th ایونیواسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ مری روڈ فیض آباد سے اسلام آباد داخل ہو سکے گی۔اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ دوران میچ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کیلئے راولپنڈی کی اہم شاہراہوں متبادل راستوں اور پارکنگ کے حوالے سے آگاہی بینرز بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آویزاں کیے جائیں گے تا کہ شہری اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں، سی ٹی او بینش فاطمہ نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز @ctrwp اورایف ایم ریڈیو اسٹیشن 88.6 کے ذریعے بھی شہریوں کو ڈائیورشن پوائنٹس اورٹریفک صورتحال کے متعلق بھی لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کی جائیگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ٹیموں کی سیکیورٹی اور شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی سیکیورٹی اداروں و ٹریفک پولیس سے زیادہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام، چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے دوغلے پن پر شدید تنقید
-
مچل جانسن کا آئی پی ایل مخالف بیان، بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا
-
کراچی اور پشاور کے 9 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان آنے کا اعلان
-
رضوان کا ’وِن یا لَرن‘ سے متعلق بیان ، بابر اعظم وائٹ بال کپتان کی حمایت میں بول اُٹھے
-
بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی، میڈیا رپورٹس
-
بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے
-
جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل نہ کھیلنے والے غیر ملکیوں کو جرمانے کا معاملہ، بی سی سی آئی اپنے ہی قوانین کے ہاتھوں بے بس
-
پی ایس ایل 10 کے کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ، مینجمنٹ کا نوٹس لینے کا امکان
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 18 مئی کومزید 5میچ کھیلے جائیں گے
-
دھرم شالہ کا خوف نہ نکل سکا، مچل سٹارک کا بھارت جانے سے انکار
-
حرا مانی کا نئے جنون میں مبتلا ، بکھرے بالوںمیں ڈرم بجاتے تصاویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.