Live Updates

پی ایس ایل 10 کے کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ، مینجمنٹ کا نوٹس لینے کا امکان

سری لنکن بیٹر کشال مینڈس اور آسٹریلوی کھلاڑی مچل اوون پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کا رخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 مئی 2025 11:52

پی ایس ایل 10 کے کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ، مینجمنٹ کا نوٹس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک چند غیر ملکی کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بیٹر کشال مینڈس اور آسٹریلوی کھلاڑی میچل اوون پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کا رخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے چند دیگر کھلاڑیوں سے بھی آئی پی ایل فرنچائزز نے رابطے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

 
اس پیشرفت پر پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ کشال مینڈس اور میچل اوون سمیت دیگر کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کھیلنے پر نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔ 
یاد رہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ ماضی میں بھی جنوبی افریقی فاسٹ باولر کوربن بوش پر کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے باعث پابندی عائد کر چکی ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی سخت ایکشن متوقع ہے۔                                                                                                                                                 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات