وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر کی زیرقیادت باغ میں معرکہ حق و اظہار تشکر کیلئے عظیم الشان ریلی

جمعرات 15 مئی 2025 20:10

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بھارتی افواج کی پسپائی اور پاک فوج کی تاریخی فتح کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام شہداء اور غازیوں کی سر زمین باغ پہنچ گئے۔وفاقی وزیر کا باغ کی سرزمین پر فقید المثال استقبال کیا گیا، عوام کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے باغ میں معرکہ حق و اظہار تشکر کے حوالے سے عظیم الشان ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں ، تاجران ، شہریوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کی جبکہ ان کے ساتھ سابق وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق احمد منہاس، سابق وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز حیدری چوک سے ہوا۔ ریلی میں پاکستان، پاک فوج، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف زندہ باد کے نعروں سے باغ کی فضا گونج اٹھی۔ریلی بازار سے گزری تو انجمن تاجران کی طرف سے بھرپور استقبال کیا گیا، جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور وفاقی وزیر کو ہار پہنائے گئے۔ریلی بازار سے ہوتی ہوئی احاطہ پریس کلب پہنچ کر بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی۔