
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر (کل) ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، پوری قوم سجدہ شکر بجا لائے گی، عطاء اللہ تارڑ
جمعرات 15 مئی 2025 21:00
(جاری ہے)
اس کامیابی پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو گی، ہم اپنے شہداء کو یاد کریں گے، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے آغاز پر مسلح افواج اور ملک کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، جمعہ کے اجتماعات میں ملک و قوم اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب، شہدا ءکی قبروں پر حاضری دی جائے گی، ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات ہوں گی، شہدا کی یادگاروں پر دعائیہ تقاریب، پھول رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی سے ہوگا، ہم سب مل کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں گے ، اللہ تعالیٰ نے اس قوم کی عزت و وقار میں اضافہ کیا۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یوم تشکر کی خصوصی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی جس میں وزیراعظم محمدشہبازشریف مہمان خصوصی ہوں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، سروسزچیفس اور وفاقی وزراء تقریب میں شریک ہوں گے۔ مرکزی تقریب میں قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام اپنے گھروں پر پاکستان کا جھنڈا لہرائیں، شام کو چراغاں کریں اور افواج پاکستان، شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، یہ پاکستانی قوم کی فتح ہے، اس کا بھی جشن منائیں، پاکستان کا پرچم ہر جگہ آویزاں نظر آئے گا۔ پوری قوم یوم تشکر پوری عقیدت و احترام سے منائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.