Live Updates

ٹ*پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور وزیر قانون پنجاب کے درمیان خوب ہنگامہ

جمعرات 15 مئی 2025 22:30

ٴْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور وزیر قانون پنجاب کے درمیان خوب ہنگامہ، ڈپٹی سپیکر ظہیراقبال چنڑ اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، صہیب بھرتھ نے اپوزیشن کو حکومتی سترہ گاڑیاں اور ڈبل مزے لینے کا طعنہ دیدیا، اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے وزیر قانون صہیب بھرتھ کی باتوں کو تھانیداری لہجہ قرار دیدیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے مداخلت کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان میں سیز فائر کروا دیا۔

پارلیمانی سیکرٹری ترقی خواتین سعدیہ تیمور نے پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں۔ پنجاب اسمبلی کااجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا تو آغاز پر ہی وزراء اور سیکرٹریز کی عدم موجودگی پر برہم ہو گئے اور اجلاس پندرہ منٹ کیلیے ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

سپیکر اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کرتا ہوں۔ وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ترقی خواتین سعدیہ تیمور نے پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں بولیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے چار سالہ دور میں نہ کاکس بنائی اور نہ ہی اسٹینڈنگ کمیٹیاں بنائیں آپ چار سالہ کارکردگی کا جواب مانگ رہے ہیں، اجلاس میں سپیکر نے عظمیٰ بخاری کے پاک بھارت جنگ کو نوازشریف کی نگرانی کے سوال پر وزیر اطلاعات کو جواب دینے کا حکم دیدیا۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت مچھلی منڈی بن گیا جب امن و امان پر اپوزیشن نے محکمہ پولیس پر تنقید کی، اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد بولے کہ حکومت اور پولیس پی ٹی آئی کو چھوڑ دے اور امن و امان پر توجہ دے جس پر ایوان میں شور شرابا شروع ہوگیا صہیب بھرتھ نے اپوزیشن کو کھری کھری سنائیں ، ڈپٹی سپیکر جذباتی ہوئے تو میدان میں مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی آگئے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے مداخلت کرکے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان میں سیزفائر کروا دیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن رکن بریگیڈیئر مشتاق احمد نے کورم کی نشاندہی کردی کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعتہ المبارک دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات