Live Updates

یوم تشکر ، وفاقی دارالحکومت میں 31 ، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی

جمعہ 16 مئی 2025 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) معرکہ حق۔آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی گھن گرج رہی۔وفاقی دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبائی داراحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم بھی کیا۔پاکستان کی فضا نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد سے گونج اٹھی۔معرکہ بنیان مرصوص؍یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر قوم آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ یوم تشکر منا رہی ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں استحکام پاکستان اور ترقی وخوشحالی کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔نمازِ تشکر کی ادائیگی کے بعد افواج پاکستان کی کامیابی و کامرانی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔مساجد میں علما، عوام اور پاک فوج کے جوانوں نے اس عہد کو دہرایا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات