ڈاکٹر فیصل کی ممتاز شخصیت نبیل قدیر سے ملاقات

پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

جمعہ 16 مئی 2025 11:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل نے ان خیالات کا اظہار ممتاز شخصیت نبیل قدیر سے ملاقات میں کیا جو برٹش کونسل کے سٹڈی یو کے ایلومنائی ایوارڈز برائے سال 2024-25کے بزنس اینڈ انوویشن کیٹیگری میں عالمی فاتح ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کیلuے باعث فخر ہے، جس سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے کہ کس طرح باصلاحیت پاکستانی نوجوان اپنے تخلیقی کاموں کے ذریعے عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں۔