
پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں، بیرسٹر علی ظفر
جمعہ 16 مئی 2025 12:49

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان دوست ممالک پر فخر ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، ہم ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ ان کی قربانیاں اس قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ اسی طرح ہمیں اپنی افواج اور میڈیا پر بھی فخر ہے جنہوں نے ہر محاذ پر مکمل پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے رافیل طیاروں اور مہنگے ہتھیاروں پر غرور تھا، مگر ان کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیا گیا حملہ ایک بزدلانہ فعل تھا۔ ہماری فضائیہ نے ایک ہی رات میں ثابت کیا کہ ہم نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے برعکس، پاکستان نے عالمی اصولوں کے مطابق صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ہمارا جواب ایسا تھا کہ دشمن خوفزدہ ہو کر جنگ بندی کی بات کرنے لگا۔کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا خیال تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح سے ختم ہو جائے گا، مگر پاکستان کے مؤقف اور سفارتی کوششوں نے اسے دوبارہ عالمی ایجنڈے پر لا کھڑا کیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے اور عالمی برادری نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ امن ہماری ترجیح ہے، مگر اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
لندن میں پاکستان ہاؤس میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب
-
پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی دانیال چوہدری
-
ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، گورنرسندھ
-
افواجِ پاکستان نے دشمن کو بروقت اور منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، گورنرسندھ
-
جرمنی کی وزارت تعلیم نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرمحمد ہارون الرشید کو ڈیجیٹل گرین ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازدیا،ان کا تعلق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ہے
-
بیرسٹرگوہرنے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کے رابطوں کی تردید کر دی
-
بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا.‘ مساجد میں شکرانہ کے نوافل ادا کئے گئے
-
توہین عدالت کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردارسرفرازڈوگراورجج جسٹس سرداراعجازاسحاق میں ٹھن گئی
-
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 14ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31 مئی کو منایا جائے گا
-
بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.