یوم تشکر ،سیالکوٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد

جمعہ 16 مئی 2025 12:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی سربراہی میں افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر یوم تشکر منایا گیا ، اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چوہدری نوید اشرف ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اقبال سنگھیڑا ، ایوب بخاری، مظفر مختار ، اے سی انعم بابر اور سی او ایم سی ایس ملک اعجاز کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی شکر گزار ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نےکہا کہ آج کا دن اظہار تشکر کے طور منایا جارہا ہے، سکولوں اور کالجز میں یوم تشکر کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ و تحصیل ایڈمنسٹریشن کی کی نگرانی میں اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں رات کو اہم عمارت پر چراغاں کیا جائے گا ۔ سیمینار میں افواج پاکستان اور شہداسے اظہار تشکر کیا جائے گا۔