Live Updates

کہوٹہ ،بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 13:10

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیر اہتمام منشیات کے قوانین اور سزاؤں سے متعلق خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ عقیل حیدری ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور منشیات کے قوانین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان وکلاء اور شرکاء کو منشیات کے خلاف موجودہ قانونی دفعات، عدالتوں کے فیصلے اور سزاؤں کے اطلاق کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عقیل حیدری ایڈووکیٹ نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ معروف قانون دان سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر لیکچر میں شرکت کی۔\378

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات