افواج پاکستان کو خراج تحسین ،سبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردار ابراہیم خان باروزئی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی

جمعہ 16 مئی 2025 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردار ابراہیم خان باروزئی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔اس موقع پرکمانڈر سبی سکاؤٹس بریگیڈیئر عمر الطاف،ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ صاحب اور ایس ایس پی سبی ڈاکٹر سمیع ملک صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی جرگہ ہال سبی سے نکالی گئی جس میں آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین قادر بخش لونی، زاہد مشرف اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔

کمانڈر سبی سکاؤٹس بریگیڈیئر عمر الطاف صاحب کا جرگہ حال پہنچنے پر عوام نے ہار پہنا کر استقبال کیا اور عظیم کامیابی پر مبارکباد دی ،ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر مقررین نے افواج پاکستان کو عظیم فتح پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔ کمانڈر سبی سکاؤٹس بریگیڈیئر عمر الطاف نے عوام کا افواج پاکستان سے محبت کا شکریہ ادا کیا اور صوفی سلیمان نقشبندی صاحب نے آخر میں ملک اور قوم کی سر بلندی کے لیے دعا کی۔