گوجرانوالہ۔ معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر یومِ تشکر کی مرکزی تقریب کا انعقاد کمشنر آفس میں کیا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 14:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں یوم تشکر منایا گیا۔معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر یومِ تشکر کی مرکزی تقریب کا انعقاد کمشنر آفس میں کیا گیا،اس موقع پر کمشنر آفس کے احاطہ میں پرچم کشائی کی گئی،اس پرمسرت موقع پر ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے معرکۂ حق کے شہداء کی قربانیوں کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران، سول سوسائٹی، امن کمیٹی کے ارکان اور پولیس کے سینیئر افسران اور میڈیا نمائندگاں نے بھی شرکت کی۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر علماء اکرام، مسیحی برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے اختتام پر علماء کرام نے شہدا کے بلند درجات اور ملک و قوم کی سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔\378