Live Updates

کمشنر کراچی کی زیر قیادت یوم تشکر کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 14:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر قیادت یوم تشکر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو کلب روڈ سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی،جاری اعلامیہ کے مطابق ریلی کے شرکامیں ایڈیشنل کمشنر غلام مہدی شاہ، پی ڈی غوث بخش عباسی ،اے سی آ رٹواسد کھوسو، ڈی ڈی اوعبدالنبی،پی ڈی نسیم بھٹو،سجاد ابڑو، ڈائریکٹر سپورٹس غلام محمد خان، پی ایس اواحمر پاشا کے علاوہ علی گوہر، یوسف خان،عبد القیوم اور متعدد افسران اور کمشنر آفس کا عملہ شریک تھا۔

اس موقع پر ریلی کے شرکا نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت،نعرہ حیدری، پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بقا سلامتی کے لئے پوری پاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے اور میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے چالاک دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام محمد خان نے شہداکی درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی۔ دریں اثناکمشنر کراچی کی مسجد میں قرآن خوانی کی بابرکت محفل منعقد ہوئی اور پاکستان اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ مستحق افراد میں لنگراور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات