پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارت کا دعویٰ بے بنیاد ہے ، امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر

جمعہ 16 مئی 2025 15:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کے طیارے مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد قراردیاہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دی وائر کے ایک پروگرام میں بھارتی صحافی کرن تھاپرنے سوال کیا کہ بھارتی ائیرفورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانیکا دعوی کیا اور کہا کہ ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، اسے آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟جواب میں کرسٹین فیئر نے کہا کہ وہ اسے ایک بے بنیاد دعویٰ سمجھتی ہیں کیونکہ اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کی 20فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچانے کی بھی تردیدکی۔کرن تھاپر نے بھارتی فضائیہ کے ڈائریکٹر جنرل آف ائیر آپریشنز ائیر مارشل کے اس دعوے کے بارے میں امریکی دفاعی تجزیہ کار سے سوال کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی طیاروں کی نامعلوم تعداد کو مار گرایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے "چکلالہ، رحیم یار خان، سرگودھا، جیکب آباد اور بھولاری" میں پاکستانی فضائی اڈوں کے "سیٹلائٹ امیجز" کا بھی حوالہ دیا۔

اس کے جواب میں، ڈاکٹر فیئر نے اس دعوے کو واضح طورپر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بڑے پیمانے پر تباہی کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اس دعوے پر حیران ہیں کہ پاک فضائیہ کی20فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایاگیاہے ۔ میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں سنا۔ یہ کافی حیران کن دعوی ہے اور یقینا غلط ہے۔