Live Updates

افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا،خرم نواز گنڈا پور

جمعہ 16 مئی 2025 16:54

افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان سمیت دوست ممالک کو مبارکباد د یتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔یوم تشکر کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا جس کے بعد عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے ممالک میں جشن منایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی پوری طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ جواب دیا اور چند گھنٹوں میں دشمن کو ملیا میٹ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں،پاک فوج نے بتا دیا کہ اسلحہ نہیں حوصلے اور عزم سے جنگیں لڑی جاتی ہیں۔دریں اثنا منہاج یونیورسٹی لاہور میں یوم تشکر پر خصوصی تقریب ہوئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار دفاع وطن پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات