Live Updates

آپریشن بنیان مر صوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہا ر یکجہتی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میئر پشاور حاجی زبیر علی

جمعہ 16 مئی 2025 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) یو م تشکر معرکہ حق کے سلسلے میں میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی بہترین کامیابی پر پاک فوج سے اظہا ر یکجہتی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی غیور عوام اور بہادر افواج نے آپریشن بنیان مرصوص میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہاکہ افواجِ پاکستان کی اس کامیابی نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ، وطن سے محبت ہمارے دلوں میں موجود ہے اور ہماری افواج کی کامیابیاں ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا کیا ہے، چاہے وہ زمینی ہو، خلائی یا سائبر، ہماری افواج نے ہر جگہ فتح حاصل کی، آج واقعی اس ذات کے حضور تشکر کا دن ہے جس نے اس ارض پاک کو وقار اور فتح بخشی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات