Live Updates

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر

جمعہ 16 مئی 2025 17:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے افسران وملازمین نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکرمنایا۔تقریب میں کیسکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خانچیف انجینئرز، پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی جائنٹ صدر اور صوبائی چیئرمین حاجی محمدرمضان اچکزئی اورکیسکو افسران و ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر یوسف شاہ خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ حق میں پاک فوج کی تاریخی فتح پر آج ہمیں یہ سعادت حاصل ہوئی ہے کہ پر ہم یومِ تشکر منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنے دشمن بھارت کو زیر کرکے ایک عظیم فتح اور کامیابی حاصل کی اور اس جنگ میں ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے دشمن کے خلاف فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا منہ توڑ جواب دیکر جرات و بہادری کی بے مثال اورسیسہ پلائی ہوئی دیوار کاعملی مظاہرہ کیاجس پر ساری قوم کو فخرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس جنگ میں ہماری افواج اورعام شہریوں نے اپنی جانوں کی بیش قیمت قربانیاں پیش کیں اوریہ قربانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے کہاکہ پور ی دنیا میں ہمارے ملک کو جو عزت ومقام حاصل ہے وہ سب ہماری بہادرافواج کی مرہون منت ہے جن سے اظہاریکجہتی کیلئے ہمیں متحدہوناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یوم تشکر کے دن کی مناسبت سے ہمیں یہ عہد کرناچاہئے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی،اس کی بقاء اورترقی وخوشحالی کیلئے خلوص نیت،سخت محنت اوردیانتداری کے ساتھ کام کریں گے اورمجھے یقین ہے کہ دُنیاکی کوئی طاقت پاکستان کو مضبوط خوشحال اورترقی یافتہ ملک بننے سے نہیں روک سکے گی۔

کیسکوچیف نے کہاکہ آپ سب اپنے ملک اور کیسکوکمپنی کی بہتری،ترقی وخوشحالی کیلئے اپناموثرکردارمحنت، ایمانداری اورفرض شناسی سے اداکریں۔ تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی، افواج کی سربلندی اور کیسکوکمپنی کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات