Live Updates

ملک بھر کی طرح مری میں بھی یوم تشکر قومی و ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی یوم تشکر قومی و ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں استحکام پاکستان اور ترقی وخوشحالی کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ افواج پاکستان کی کامیابی و کامرانی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ مری کے زیر انتظام قوم اور فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر مری آغاز ظہیر عباس شیرازی سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ریلی میں علمائے کرام،اساتذہ، طلباء،تاجروں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات