Live Updates

آزاد کشمیر کے لوگ اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ڈپٹی کمشنر حویلی

جمعہ 16 مئی 2025 19:16

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان سے شکت کے بعد فاشسٹ مودی کا چہرہ ساری دنیا میں بے نقاب ہوا ہے،اپریشن‘‘بنیان مرصوص''کی بے مثال کامیابی کے چرچے ساری دنیا میں ہیں، آزاد کشمیر کے لوگ اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،وہ ان خیالات کا اظہار اپریشن‘‘بنیان مرصوص'' تشکر ریلی سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔

ریلی میں سول سوسائٹی انجمن تاجران طالبہ و طالبات،صحافی حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام فالس فیلگ آپریشن کی آڑ میں رات کی تاریکی میں پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی، افواج پاکستان کی جانب سے ''اپریشن‘‘بنیان مرصوص''کی کامیابی کی مثال انٹرنیشنل میڈیا اور ساری دنیا دے رہی ہے، اہلیاں حویلی کہوٹہ نے دلیری اور جرات سے بھارتی گولہ باری کا سامنا کیا اور چٹان کی طرح اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاعی ملک ہے ہماری افواج دنیا کی نمبر فوج ہے آج کہ دن ہم اپنی مسلح افواج کے تینوں چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،افواج پاکستان کہ آفیسران اور جوانوں نے جوان مردی اور بہترین جنگی حکمت عملی سے بھاری کو ساری دنیا میں رسوا کیا،ہم اس موقع پر افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات